لاہور کے نواں کوٹ علاقے میں ایک نوجوان موٹرسائیکل سوار گلے پر ڈور پھرنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا، جو اسپتال لے جانے کے دوران جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس کے مطابق 21 سالہ نعمان کی گردن ڈور کے باعث کٹ گئی، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے اور اس حوالے سے خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔














