Welcome To Qalm-e-Sindh

اسرائیلی حملوں میں مزید 50 فلسطینی شہید، غزہ کی صورتحال تشویشناک

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ شمالی غزہ میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

ادھر جنوبی غزہ میں حماس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیل اور اردن کی سرحد پر واقع سرحدی پل پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں بھی بمباری کی ہے، جہاں 6 مقامات پر حزب اللہ کے اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ غزہ کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Related Posts