Welcome To Qalm-e-Sindh

مشہور ماڈل جوڑی عبیر اور ثوبان نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا

ماڈل عبیر اسد اور ثوبان عمیس کا شمار پاکستان کے کامیاب ماڈلز میں ہوتا ہے جنہیں ‘بیسٹ ماڈلز’ کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

جوڑے نے رواں سال فروری کے مہینے میں ہی شادی کی تھی تاہم ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بری خبر سامنے آئی ہے۔

ثوبان عمیس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی اور اپنی راہیں جدا کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

سبن نے لکھا کہ ‘میں نے اور عبیر نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عبیر کے ساتھ نیک تمناؤں کے علاوہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔’

ماڈل نے مزید لکھا کہ ‘طلاق کا عمل ابھی باقی ہے لیکن فیصلہ کیا جاچکا ہے۔’سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثوبان عمیس کی اس اسٹوری پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ عبیر اسد کی جانب سے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

 

Related Posts