اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کی ممکنہ رہائی کی خبریں ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہیں۔ علیمہ خان کے تازہ بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے کہ 5 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑا فیصلہ آ سکتا ہے۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت 5 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقرر ہے، اور اگر یہ کیس اس روز نہ سنا گیا تو ممکنہ طور پر ستمبر تک مؤخر ہو جائے گا۔ ان کے مطابق ہر بار جب تحریک انصاف کی جانب سے کوئی عوامی کال دی جاتی ہے، اسی وقت عمران خان کی رہائی سے متعلق خبریں بھی تیزی سے گردش کرنے لگتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے تحریک کی قیادت عمر ایوب کے سپرد کر دی ہے، جب کہ سلمان اکرم راجہ کو پارٹی فیصلوں کی نگرانی سونپی گئی ہے۔اب نگاہیں 5 جون کی سماعت پر مرکوز ہیں، جہاں یہ طے ہو سکتا ہے کہ کیا عمران خان کی رہائی ممکن ہے یا کیس ایک بار پھر طول پکڑ جائے گا۔