Welcome To Qalm-e-Sindh

سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر ناکام، کمائی میں کمی

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر توقعات کے مطابق کامیاب نہ ہو سکی۔ تین دنوں میں فلم نے تقریباً 75 کروڑ بھارتی روپے کمائے، تاہم اس کی کمائی میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔ پہلے دن 26 کروڑ، دوسرے دن 29 کروڑ اور تیسرے دن 19 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بزنس ہوا۔

تیسرے دن سکندر کی کمائی میں 32 فیصد کمی آئی جس کے بعد کئی سنیما گھروں سے اسے ہٹا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سلمان خان کے 37 سالہ کیریئر میں پہلی بار ہے کہ کسی فلم کو تین دن میں سنیما گھروں سے نکال دیا گیا۔

فلم کی کمائی کے حوالے سے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے دعویٰ کیا کہ ’سکندر‘ نے بھارت میں 102 کروڑ اور عالمی سطح پر 39 کروڑ بھارتی روپے کمائے، تاہم ان اعداد و شمار کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب، بھارت کے کئی شہروں میں سنیما مالکان نے فلم کی جگہ ’ایل 2: امپوران‘ کے شوز شروع کر دیے ہیں، جو باکس آفس پر 250 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

Related Posts