Welcome To Qalm-e-Sindh

27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا سینیٹ سے استعفے کا اعلان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

ایوان میں خطاب کرتے ہوئے سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ وہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے آئینی ترمیم کے لیے ووٹ دینے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ “پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح ہم سب کے لیے قابلِ فخر ہے، صدر ٹرمپ نے جتنی عزت ہمارے فیلڈ مارشل کو دی، اتنی عزت کسی صدر یا وزیراعظم کو نہیں ملی۔”

سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ “یہی ایوان ہے، پہلے یہی کام فروغ نسیم کرتے تھے، اب آپ کر رہے ہیں، اور جب پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی تو یہی کام بیرسٹر علی ظفر کریں گے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “میں آج سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں۔”

سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خاندان کے 10 افراد کو اٹھایا گیا، مگر کسی پی ٹی آئی رکن نے ان کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا یہ بیان آئینی ترمیم کی منظوری کے فوراً بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے اپنے فیصلے کو ذاتی اور اصولی مؤقف قرار دیا۔

Related Posts