Welcome To Qalm-e-Sindh

26 اپریل کی ہڑتال صرف احتجاج نہیں، حافظ نعیم کا امریکا، اسرائیل اور بھارت کو دوٹوک چیلنج

پشاور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے 26 اپریل کی ہڑتال کو امریکا، اسرائیل اور بھارت کے خلاف ایک واضح چیلنج قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہڑتال محض احتجاج نہیں بلکہ مظلوموں کے حق میں ایک مضبوط پیغام ہے۔

تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ بھارت اسرائیل کی کھلی حمایت کر رہا ہے اور مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہوکر ظلم کے خلاف ایک آواز بنے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت سے اختلاف رکھتی ہے، مگر ملک کی بقا کے لیے سب کو ایک ہونا ہوگا۔ حافظ نعیم نے کہا کہ اس موقع پر اختلافات بھلا کر مظلوموں کے حق میں کھڑے ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 

Related Posts