Welcome To Qalm-e-Sindh

17 سالہ فٹبالر اور 30 سالہ ایئرہوسٹس کی تصاویر وائرل، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

اسپین سے تعلق رکھنے والے بارسلونا کے کم عمر فٹبالر لامین یامل اور 30 سالہ ایئرہوسٹس و سوشل میڈیا انفلوئنسر فاٹی وازکوز کی چھٹیوں کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دونوں کو ساحلِ سمندر پر خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل دیکھنے کو ملا۔ کئی افراد نے دونوں کے درمیان عمر کے نمایاں فرق پر سوال اٹھاتے ہوئے اس تعلق کو “نامناسب” قرار دیا۔رپورٹس کے مطابق فاٹی وازکوز کو تصاویر وائرل ہونے کے بعد نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے بلکہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ 17 سالہ نابالغ فٹبالر کے ساتھ تعلقات یورپی قوانین کے تحت قانونی و اخلاقی مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔ایئرہوسٹس نے تاحال سوشل میڈیا پر ان الزامات یا دھمکیوں پر کوئی ردِعمل نہیں دیا، جبکہ لامین یامل کی جانب سے بھی خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق یورپ کے متعدد ممالک میں 18 سال سے کم عمر افراد کے ساتھ تعلقات حساس قانونی مسئلہ بن سکتے ہیں، چاہے وہ رضامندی پر ہی کیوں نہ مبنی ہوں۔دوسری جانب، فٹبالر کے مداحوں کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور بارسلونا کلب سے معاملے پر مؤقف دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Related Posts