شہرِ قائد میں بالآخر بادلوں نے رنگ دکھا دیا، مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔
ملیر، گلشن حدید، شارع فیصل، ماڈل کالونی، ڈیفنس، نارتھ کراچی، اور گڈاپ سمیت کئی علاقوں میں بارش کے بعد سڑکیں بھیگ گئیں اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔
شہریوں نے بارش سے لطف اٹھایا، بچے باہر نکل آئے، جبکہ کچھ علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔














