یوکرینی ڈرونز نے روسی ایئر بیسز پر تاریخی حملہ کیا ہے جس میں 40 سے زائد روسی بمبار طیارے جل کر راکھ ہو گئے، اس طاقتور آپریشن میں 117 ڈرونز استعمال کیے گئے جنہیں ’اسپائیڈر ویب‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی استنبول میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری امن مذاکرات کے دوران کی گئی، جس نے روس کو اربوں ڈالر کا مالی نقصان پہنچایا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے آگ لگنے کی تصدیق کی لیکن جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی، جبکہ امریکی انتظامیہ نے حملے کی پیشگی اطلاع نہ ملنے کا اعتراف کیا ہے۔ یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے اس آپریشن کو 18 ماہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ جنگ کے دوران روس کے خلاف سب سے بڑی اور مربوط کارروائی ہے، جس نے روسی فوجی صلاحیت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔