خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن میں ایک انوکھی اور یادگار شادی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں 90 سالہ والد اور اس کا بیٹا ایک ہی دن دولہا بن گئے۔رپورٹس کے مطابق 90 سالہ غلام مصطفیٰ نے اپنی تیسری شادی کی، اور اسی دن اپنے بیٹے کی شادی بھی کی۔ غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے یہ خواب رکھتے تھے کہ اپنی شادی والے دن اپنے بیٹے کی دلہن بھی خود لے کر آئیں۔یہ منفرد تقریب خاندان اور محلے بھر کے لیے خوشی اور حیرت کا باعث بنی۔ شادی میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ بزرگ دولہا کی بارات لاہور سے جبکہ بیٹے کی بارات پشاور سے لائی گئی۔تقریب میں خوشیوں کے ساتھ قہقہے بھی سنائی دیے اور یہ منظر سب کے لیے ایک یادگار بن گیا۔