Welcome To Qalm-e-Sindh

ہانیہ عامر ایک انٹرویو کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ بڑا انکشاف

 

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی شہرت حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ اب وہ ناصرف ڈراموں اور فلموں بلکہ کمرشلز اور فیشن فوٹو شوٹس میں بھی زیادہ نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں ہانیہ عامر کی جانب سے انٹرویو کے لیے وصول کیے جانے والے معاوضے سے متعلق انکشاف ہوا ہے۔


معروف میزبان و پوڈ کاسٹر عدنان فیصل نے ایک شو میں انکشاف کیا کہ میں نے ہانیہ عامر کو پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے لیے دعوت دی تھی، جس کے لیے انہوں نے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

عدنان فیصل نے دعویٰ کیا کہ میں نے آج تک کم از کم 400 سے 500 پوڈکاسٹ ریکارڈ کی ہیں، جن کے لیے میں نے آج تک کسی فنکار کو کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے ہانیہ عامر کے مطالبے پر سوچا کہ جب میں نے آج تک کسی فنکار کو معاوضہ نہیں دیا تو ہانیہ عامر کو کیوں دوں؟ ہماری انڈسٹری میں سب فنکار برابر ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
LinkedIn
Email

Related Posts