Welcome To Qalm-e-Sindh

گورنر سندھ کا رمضان میں 5 لاکھ افراد کو سحر و افطار کرانے اور کروڑوں کی اشیاء تقسیم کرنے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک کے دوران 5 لاکھ افراد کے لیے سحر و افطار کے انتظامات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران رمضان المبارک کی تیاریوں پر بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ مستحق افراد کے لیے بڑے پیمانے پر سحر و افطار کا اہتمام کیا جائے گا۔

کامران ٹیسوری نے بتایا کہ رمضان المبارک میں 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیاء فراہم کی جائیں گی، جن میں ادویات، لیپ ٹاپس، موٹرسائیکلز، راشن بیگز اور سلائی مشینیں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کو اس بات کا اعتماد ہے کہ ان کی جانب سے فراہم کردہ سامان شفاف انداز میں مستحق افراد تک پہنچایا جائے گا۔

Related Posts