Welcome To Qalm-e-Sindh

گلگت: اسپتال میں فائرنگ کا تبادلہ، خاتون کی موت، پولیس اہلکار گرفتار

گلگت میں سٹی گورنمنٹ اسپتال میں پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جب پولیس اہلکار مطلوب ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے اسپتال پہنچے، جہاں دونوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے دوران جاں بحق خاتون اپنے 6 روزہ بچے کو ٹیکے کے لیے اسپتال آئی تھی۔ پولیس نے واقعے کے بعد سات اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کے ورثاء کو چار لاکھ روپے امداد دی جائے گی اور فائرنگ کا آرڈر دینے والے پولیس اہلکار کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے سیکریٹری داخلہ اور پولیس کے سربراہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ ذمہ داروں کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Related Posts