Welcome To Qalm-e-Sindh

“کینال کے معاملے پر کوئی کنفیوژن نہیں، ہمارا مؤقف واضح ہے: سعید غنی”

وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کینال کے منصوبے پر اپنی پارٹی کا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ “کینال کے معاملے پر کوئی کنفیوژن نہیں، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ کینال نہیں بننی چاہیے۔” انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مختلف فورمز پر اس منصوبے کی مخالفت کی اور اگر ان اعتراضات کو نظرانداز کیا گیا تو احتجاج ہو سکتا ہے۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ کینال کا منصوبہ پنجاب حکومت کا ہے اور سندھ میں تمام سیاسی جماعتیں اس پر اعتراضات کرتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے اور جو جماعتیں عوامی مشکلات بڑھا رہی ہیں، انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ وہ خود بھی متاثرہ ہیں۔ غنی نے کہا کہ دونوں حکومتوں کو اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے کیونکہ کینال کا مسئلہ اب عوامی نوعیت اختیار کر چکا ہے۔

 

Related Posts