Welcome To Qalm-e-Sindh

کینالز پر کوئی تنازع نہیں بنے گا، فیصلہ اصولوں کے مطابق ہوگا: خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کینالز (نہروں) کے معاملے پر کوئی بڑا تنازع کھڑا نہیں ہوگا اور جو بھی فیصلہ کیا جائے گا، وہ مکمل طور پر اصولوں اور مشاورت کے تحت ہوگا۔ قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ مسئلہ کسی ایشو کی شکل اختیار نہیں کرے گا اور افہام و تفہیم سے معاملہ حل کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے پانی کے حق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، مگر ساتھ ہی معاملات کو سیاسی کشیدگی کی بجائے دانشمندی سے حل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

Related Posts