Welcome To Qalm-e-Sindh

کینالز پر قوم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، 6 نہروں کا معاملہ محض پروپیگنڈا ہے: رانا ثناء اللّٰہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے حالیہ بیانات سے قوم کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ اصل احتجاج کا ہدف نہریں نہیں بلکہ خود پیپلز پارٹی ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ صرف ایک نہر کا معاملہ زیرِ بحث ہے، باقی چھ نہروں کا تاثر پروپیگنڈا کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان منصوبہ قوم کا مستقبل ہے اور اس پر سیاست کرنے سے قومی مفاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی کینال منصوبے کو مکمل طور پر مسترد کرائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلا کے احتجاج کی بھرپور حمایت کی جائے گی اور سندھ کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا اگلا جلسہ 25 اپریل کو سکھر میں ہوگا، جس میں کینال منصوبے کے خلاف مزید لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے۔

Related Posts