کولمبیا میں ہر سال منعقد ہونے والا مشہور ٹماٹر فیسٹیول ‘گران ٹومیٹینا’ ایک بار پھر دھوم دھام سے منایا گیا، جہاں ہزاروں افراد نے ٹماٹروں کی جنگ میں حصہ لے کر پورا شہر لال رنگ میں رنگ دیا۔ یہ منفرد ایونٹ کئی سال کے وقفے کے بعد واپس آیا ہے، جس کی وجہ کوویڈ پابندیاں اور معاشی مشکلات تھیں۔ تین روز تک جاری رہنے والی اس جنگ میں شرکاء نے ایک دوسرے پر 45 ٹن سے زائد ٹماٹر پھینکے، جس سے نہ صرف تفریح ہوئی بلکہ ٹماٹروں کی اہمیت اور مقامی معیشت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ یہ فیسٹیول نہ صرف کولمبیا کے لوگوں کے لیے خاص ہے بلکہ دنیا بھر سے سیاح بھی اس رنگ برنگی خوشیوں میں شامل ہونے آتے ہیں۔














