پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر کنول آفتاب نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والے افواہوں کا کرارا جواب دیا۔
کنول نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ کچھ لوگ ان کے بارے میں یہ تاثر پھیلا رہے ہیں کہ وہ لالچی ہیں اور اپنے شوہر سے خوش نہیں۔انہوں نے کہا کہ “میرے شوہر ذوالقرنین اور میں دونوں کماتے ہیں اور خوش ہیں، یہ ہماری ذاتی زندگی ہے، کسی کو اس پر تبصرہ کرنے کا حق نہیں۔“کنول نے واضح کیا کہ “میں اپنے شوہر سے خوش ہوں یا نہیں، یہ ہمارا معاملہ ہے اور لوگوں کو اس پر فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔“