Welcome To Qalm-e-Sindh

کمرے کا دروازہ خودبخود کھلتا اور بند ہوتا رہا : اداکارہ حرا سومرو

پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے ناران میں جنات کی موجودگی کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک ذاتی واقعہ شیئر کیا ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں ناران کے ایک ہوٹل میں غیر معمولی تجربہ ہوا جس نے انہیں اس بات کا قائل کر دیا کہ وہاں کچھ پراسرار موجودات پائی جاتی ہیں۔

اداکارہ نے میزبان کے سوال پر قسم کھاتے ہوئے کہا: “میرا 100 فیصد یقین ہے کہ ناران میں جنات ہوتے ہیں، وہ علاقہ بھاری ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص ناران کے کسی ہوٹل میں عجیب و غریب واقعات محسوس کرے، تو وہ غلط نہیں ہوگا۔

اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے حرا سومرو نے ہوٹل کا نام لیے بغیر بتایا کہ جب وہ ناران میں مقیم تھیں تو ان کے کمرے کا دروازہ بار بار خودبخود کھلتا اور بند ہوتا رہا۔ ان کے بقول، ناران کے بیشتر ہوٹلز میں پنکھے نہیں ہوتے، اس لیے ہر ہلکی سے ہلکی آواز بھی واضح سنائی دیتی ہے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں دو مرتبہ واش روم میں فلیش چلنے کی آواز بھی سنائی دی، حالانکہ اس وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔

اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل کا باعث بن رہا ہے، جہاں کچھ لوگ اسے دلچسپ قرار دے رہے ہیں تو کچھ اسے محض وہم سمجھ رہے ہیں۔

Related Posts