پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے خیبرپختونخوا میں ممکنہ گورنر راج کی بازگشت پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی میں یہ جرات نہیں کہ صوبے میں گورنر راج نافذ کرے، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں اور اس طرح کا فیصلہ کسی کے بس کی بات نہیں۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واضح کرے کہ فیصل کریم کنڈی کا حالیہ بیان ان کی پارٹی پالیسی ہے یا ذاتی رائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی امن چاہتی ہے اور جمہوری عمل کے اندر رہتے ہوئے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ریاست کو تمام دستیاب وسائل استعمال کرنا چاہئیں۔ قانون کے اندر جتنی گنجائش ہے، ہم اسی حد تک بات کریں گے اور اپنا نقطۂ نظر پیش کرتے رہیں گے۔














