کراچی: کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ اور پاکستان رینجرز نے کراچی کے بنارس علی گڑھ مارکیٹ میں ایک کامیاب مشترکہ کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ انڈین گٹکا اور غیر ملکی سگریٹس ضبط کر لیں۔
ترجمان کسٹمز نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران ضبط شدہ مالیت تقریباً 80 لاکھ روپے ہے، جو کسٹمز کے گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا پتا چلایا جا سکے۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے ملکی معیشت کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اسمگل شدہ مصنوعات کی درآمد روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے تاکہ اسمگلنگ کے خلاف موثر پیغام دیا جا سکے۔
یہ کامیاب کارروائی ملک میں اسمگلنگ کے خاتمے اور ملکی صنعتوں کی حفاظت کے لیے حکومت کی سنجیدہ کاوشوں کا حصہ ہے۔