Welcome To Qalm-e-Sindh

کراچی کے علاقے صدر میں ٹھیلے والوں کا ٹریفک پولیس افسر پر تشدد، ایک ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے صدر میں ٹھیلے والوں کی بدمعاشی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، جہاں ٹریفک پولیس کے ایک افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس افسر نے سڑک پر قائم ٹھیلے کو ہٹانے کی کوشش کی تو ایک ٹھیلے والے نے افسر پر حملہ کر دیا۔ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے پولیس افسر کو دھکے دیے، جس کے باعث افسر زمین پر گر گیا، جبکہ دیگر ٹھیلے والے اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بیچ بچاؤ کراتے رہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم عبدالقادر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کے فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts