Welcome To Qalm-e-Sindh

کراچی کی مزید 6 اہم شاہراہوں پر 2 اور 4 سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی

شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کمشنر کراچی نے سیکشن 144 کے تحت مزید چھ اہم شاہراہوں پر 2 اور 4 سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں رکشوں پر پابندی کا دائرہ بڑھا کر مجموعی طور پر 26 مرکزی شاہراہوں تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر کیا گیا، جس کا مقصد مصروف سڑکوں پر ٹریفک جام اور رش کو کم کرنا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ شاہراہِ فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ تک رکشوں کی مکمل ممانعت فوری طور پر نافذالعمل ہوگی۔

پابندی والی شاہراہوں میں شامل ہیں:

  • شاہراہ فیصل

  • آئی آئی چندریگر روڈ

  • شاہراہِ قائدین

  • شیر شاہ سوری روڈ

  • شہید ملت روڈ

  • عبداللہ ہارون روڈ تا ٹو تلوار

  • شاہراہِ فردوسی

  • اسٹیڈیم روڈ

  • سر شاہ سلیمان روڈ

  • راشد منہاس روڈ

  • ماڑی پور روڈ

  • شاہراہِ پاکستان

  • حب روڈ

  • قائد آباد سے لانڈھی 89 تک

  • یونیورسٹی روڈ

  • کورنگی روڈ (ایف ٹی سی تا قیوم آباد)

  • کورنگی روڈ (قیوم آباد تا کورنگی کراسنگ)

  • اورنگی روڈ

  • سپر ہائی وے سے ملیر ہالٹ

  • سرجانی تا سہراب گوٹھ

شہر کی چھ نئی شاہراہوں کو شامل کرنے کے بعد اب ان تمام مقامات پر رکشوں کی آمد و رفت پر سختی سے پابندی نافذ رہے گی۔

Related Posts