میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے معاشی دارالحکومت کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس کے نتائج انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی عدم دلچسپی کراچی میں بڑھتے ہوئے مسائل کی سب سے بڑی وجہ بن چکی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی نہ صرف قومی خزانے کا سب سے بڑا حصہ فراہم کرتا ہے بلکہ لاکھوں لوگوں کا روزگار، صنعتیں اور بندرگاہ بھی اسی شہر سے وابستہ ہیں۔ “اگر آپ کراچی جیسے شہر کو سہولتوں سے محروم رکھیں گے تو پھر شکایات اور بحران خود بخود جنم لیں گے۔”
انہوں نے زور دیا کہ وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو کراچی کے بنیادی ڈھانچے، واٹر سپلائی، ٹرانسپورٹ اور منصوبوں جیسے K-4 پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے۔ “کے فور منصوبے کے لیے واپڈا 40 ارب مانگ رہا ہے، لیکن وفاق نے صرف چند ارب روپے دیے ہیں، اس سے منصوبہ مکمل نہیں ہو سکتا۔”میئر نے کہا کہ 2025 تک 300 سے زائد ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی عملی معاونت نظر نہیں آ رہی۔مرتضیٰ وہاب نے مطالبہ کیا کہ وفاق کراچی کے ساتھ stategic partner کے طور پر پیش آئے، محض وعدوں یا اعلانات سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
“کراچی خاموش نہیں رہے گا، اپنا حق مانگے گا — اور لے کر رہے گا!”