Welcome To Qalm-e-Sindh

کراچی: کریم آباد میں سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی ڈکیتی

کراچی کے علاقے کریم آباد میں اپوا کالج کے قریب مسلح ملزمان ایک سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سنار سونا فروخت کرنے کے بعد واپسی پر تھا جب چار ملزمان نے اسے گھیر لیا۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر رقم چھینی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ متاثرہ سنار سے بھی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ ملزمان تک جلد از جلد پہنچا جا سکے۔

Related Posts