محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں یکم جون سے اب تک 57 کم شدت کے زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ان زلزلوں کی شدت 1.5 سے 3.8 کے درمیان رہی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ یہ زلزلے لانڈھی فالٹ لائن کی سرگرمی کی وجہ سے ہوئے ہیں اور یہ معمولی نوعیت کے جھٹکے ہیں جو زلزلہ خیز علاقوں میں عام سمجھے جاتے ہیں۔ آج ملیر میں بھی شدت 3.0 کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر زلزلوں کی نگرانی کر رہا ہے اور شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ گھبراہٹ سے بچیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔














