Welcome To Qalm-e-Sindh

کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح، کرایہ کتنا ؟

کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر حکام کی جانب سے شرجیل انعام میمن کو ڈبل ڈیکر بسوں کی خصوصیات اور سروس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عوام سے ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کرانے کا وعدہ کیا گیا تھا، ایسے منصوبے لائے جا رہے ہیں جن سے زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈبل ڈیکر بس سروس کا روٹ 22 کلو میٹر پر مشتمل ہے، جبکہ کرایہ 80 سے 120 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ڈبل ڈیکر بسیں ابتدائی مرحلے میں ملیر سے شارع فیصل تک چلائی جائیں گی۔

شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ آئندہ مرحلوں میں کراچی کی دیگر اہم سڑکوں پر بھی ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Related Posts