Welcome To Qalm-e-Sindh

کراچی میں ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی میں ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

کے ایم سی حکام کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو متبادل نظام تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ہدایات کے مطابق شہر میں موجود تمام سات ہائیڈرنٹس کو مرحلہ وار ختم کر کے پانی کی فراہمی لائنوں کے ذریعے یقینی بنائی جائے گی۔

میئر کراچی نے کہا کہ شہریوں کو پانی ان کی دہلیز تک پائپ لائن کے ذریعے فراہم کرنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ واٹر ہائیڈرنٹس سے ماہانہ تقریباً 30 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوتا رہا ہے، تاہم ان کے کانٹریکٹس گزشتہ سال ختم ہو چکے ہیں اور اب نئے کانٹریکٹس جاری نہیں کیے جائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہر میں پانی کی کمی کو متبادل دنوں میں مختلف علاقوں کو پانی فراہم کر کے پورا کیا جائے گا۔ ان کے مطابق ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کوئی مستقل حل نہیں اور اس نظام سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

Related Posts