پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا، جس کے دوران تین ملزمان زخمی ہوئے۔ زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی سابقہ سرگرمیوں کا تعین کیا جا سکے۔
پولیس نے مقابلے کے بعد ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی کراچی کے علاقے بفرزون میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے تھے۔














