کراچی کے علاقے ملیر اور اس کے گرد و نواح میں آج صبح 6 بج کر 30 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال میں محض 5 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلومیٹر تھی، جس کی وجہ سے جھٹکے بہت واضح اور خوفناک تھے۔شہریوں نے گھبراہٹ کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر محفوظ مقامات پر جانے کی کوشش کی۔ حکام نے کہا ہے کہ فی الحال کوئی نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لیکن احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔














