Welcome To Qalm-e-Sindh

کراچی میں زلزلے کی پیشگوئی پر چیف میٹرولوجسٹ کا بڑا ردعمل

نجی ادارے کی جانب سے شہر میں بڑے زلزلے کی پیشگوئی کے دعوے کے بعد چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر نے اہم بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں آج تک زلزلے کی صحیح اور قابل اعتماد پیشگوئی کرنا ممکن نہیں ہے، چاہے وہ جاپان جیسے ترقی یافتہ ممالک ہوں یا کہیں اور۔

چیف میٹرولوجسٹ نے واضح کیا کہ کراچی میں حالیہ چھوٹے زلزلے لانڈھی فالٹ کی معمولی حرکت کی وجہ سے آ رہے ہیں اور یہ قدرتی عمل کا حصہ ہیں۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ان جھٹکوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں اور یہ بڑے زلزلے کی پیش خیمہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صرف سرکاری اور مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کرنی چاہیے تاکہ افواہوں اور غیر ضروری خوف و ہراس سے بچا جا سکے۔ آخر میں انہوں نے زور دیا کہ زلزلے کی پیشگوئی ایک پیچیدہ سائنس ہے اور اس پر تحقیق جاری ہے۔

Related Posts