Welcome To Qalm-e-Sindh

کراچی میں زلزلہ، شہری نیند سے جاگ کر گھروں سے باہر نکل آئے

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج صبح زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز قائدآباد کے قریب تھا۔ زیرِ زمین گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ جھٹکے صبح 5 بج کر 33 منٹ پر محسوس کیے گئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈز تک جاری رہے، جس کے بعد کئی علاقوں میں لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ زلزلے کے خطرات کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

Related Posts