Welcome To Qalm-e-Sindh

کراچی میں ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جاری ای چالان کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 25 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دیگر شہروں میں کچھ خلاف ورزیوں پر جرمانہ 200 روپے ہے، لیکن کراچی میں اسی خلاف ورزی کے لیے 5 ہزار روپے عائد کیے جا رہے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی اصلاحات صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں نافذ نہیں کی گئیں، لہٰذا عدالت ہدایت دے کہ متعلقہ حکام عدالت کو جرمانوں کی منصفانہ نوعیت کے بارے میں مطمئن کریں اور عائد کردہ جرمانوں کے عمل کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔

چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادرا کو بھی اس درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ 25 نومبر تک تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا جائے۔

Related Posts