کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں تیز رفتار گاڑی نے دو راہگیروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ ڈسکو بیکری کے قریب پیش آیا، جہاں معمولی لاپرواہی نے ایک قیمتی جان لے لی۔واقعے کے فوری بعد علاقہ مکینوں میں شدید غصہ بھڑک اُٹھا۔ مشتعل افراد نے حادثے کی گاڑی کو گھیر کر آگ لگا دی اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا، تاہم ایک نوجوان دورانِ علاج دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ گاڑی کے مالک کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جہاں صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔