کراچی میٹرک بورڈ میں غیر قانونی طور پر امتحانی مراکز تبدیل کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بورڈ ملازمین اور غیر متعلقہ افراد نے میٹرک بورڈ کے شیشے توڑ دیے، مظاہرین اپنی مرضی کے امتحانی مراکز کےلیے دباؤ ڈال رہے تھے۔ذرائع میٹرک بورڈ کے مطابق شیشے ٹوٹنے سے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو بھی زخمی ہوئے ہیں۔میٹرک بورڈ ذرائع کے مطابق امتحانی مراکز تبدیل کرنے میں ملوث آفس اسسٹنٹ اور 3 کلرک کو معطل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کنٹرولر میٹرک بورڈ کے احکامات کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈیپارٹمنٹ بند کردیا گیا ہے۔