Welcome To Qalm-e-Sindh

کراچی مویشی منڈی میں ہلچل! صرف ایک لاکھ میں قربانی کا جانور دستیاب!

کراچی کے نادرن بائی پاس پر قائم مویشی دوست منڈی میں خریداروں کا رش بڑھنے لگا ہے، جہاں انتظامیہ کے مطابق ایک لاکھ روپے میں قربانی کے لیے سستا ترین جانور بھی دستیاب ہے۔ ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی فیصل علی کا کہنا ہے کہ منڈی میں اس وقت ڈیڑھ لاکھ سے زائد جانور موجود ہیں اور شہری اپنی استطاعت کے مطابق جانور خرید رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ منڈی میں جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہر بلاک میں روزانہ کی بنیاد پر جانوروں کو 30 لیٹر تک مفت پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ بیوپاریوں کے لیے بجلی، پانی اور سیکیورٹی کی سہولیات دن رات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ گرمی کے پیشِ نظر ہیوی جنریٹرز کے ذریعے بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔منڈی میں اے ٹی ایم مشینیں اور موبائل بینکنگ کی سہولیات بھی قائم کی گئی ہیں تاکہ خریداروں کو ادائیگی میں کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔ ایڈمنسٹریٹر شہاب علی کے مطابق مویشی منڈی کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مختلف مقامات پر پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق قربانی کے جانوروں کی بڑی تعداد فروخت ہو چکی ہے جبکہ مختلف شہروں سے مزید جانور منڈی میں پہنچ رہے ہیں۔ اس وقت مویشی دوست منڈی کراچی والوں کے لیے نہ صرف قربانی کے جانور خریدنے کی سب سے بڑی جگہ بن چکی ہے بلکہ شہری سہولیات کے باعث اسے ترجیح بھی دے رہے ہیں۔

Related Posts