Welcome To Qalm-e-Sindh

کراچی لاوارث نہیں، ڈمپر حادثات شہریوں کے لیے پریشانی کا سبب بن رہے ہیں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور ڈمپر حادثات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ افراد ان حادثات کے ذریعے شہر میں بے امنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر کراچی لاوارث نہیں ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کراچی میں کئی ٹرکوں کو جلایا گیا جس سے شہر کے شہری پریشان ہو گئے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی نگرانی کے لیے اجلاس بھی بلایا گیا ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کے مسائل اور ان حادثات پر قابو پایا جا سکے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستانی عوام جب کسی کام کا عزم کر لیتی ہے تو وہ اُسے مکمل کر کے رہتے ہیں، اور ہمیں ان معاملات میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کچھ ملک دشمن عناصر معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر ہم ان کا جواب ملک کی اقتصادی ترقی سے دیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ قوم کو اختلافات بھلا کر یکجا ہو کر پاکستان کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا۔گورنر سندھ نے کہا کہ شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاری میں اضافے سے ملک کی معیشت میں بہتری آ رہی ہے اور یہ خوشخبریاں عوام کے لیے ہیں۔

Related Posts