Welcome To Qalm-e-Sindh

کراچی: فلیٹ سے 3 خواتین کے قتل کا معاملہ، باپ اور بیٹے نے جرم کا اعتراف کرلیا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں ملنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ زیرِ حراست باپ اور بیٹے نے تینوں خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق اعترافِ جرم کے بعد دونوں ملزمان کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی بیان میں انہوں نے قتل کی وجہ معاشی تنگی بتائی ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی بنیاد پر مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

چند روز قبل فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں ملی تھیں، جبکہ ایک شخص نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا تھا۔ جاں بحق خواتین میں ماں، بیٹی اور بہو شامل تھیں۔ واقعہ مشکوک ہونے پر گھر کے سربراہ محمد اقبال اور اسپتال میں زیرِ علاج اس کے بیٹے یاسین کو حراست میں لیا گیا تھا، جن سے تفتیش کے دوران اعترافِ جرم سامنے آیا۔

Related Posts