Welcome To Qalm-e-Sindh

کراچی: شاہراہ فیصل پر پولیس لائٹ لگی گاڑی سے 11 کلو چرس برآمد، 2 افراد گرفتار

کراچی میں شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب کارروائی کے دوران پولیس نے ایک مشتبہ گاڑی سے 11 کلو گرام چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گاڑی کو روکنے پر اس میں سوار افراد نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کی اور گاڑی کو “اہم شخصیت کی ملکیت” قرار دیا۔ گاڑی پر غیرقانونی طور پر پولیس لائٹ بھی نصب تھی، جس سے شکوک مزید بڑھ گئے۔

چیکنگ کے دوران گاڑی سے چرس کے 18 پیکٹ برآمد ہوئے، جن کا مجموعی وزن 11 کلو گرام بتایا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شریف بازئی اور ذوالقرنین کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کے خلاف ائیرپورٹ تھانے میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts