کراچی میں متنازعہ نہروں کے خلاف سندھ بار کونسل کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے جس کے باعث سٹی کورٹ میں عدالتیں بند ہیں اور سیکڑوں کیسز کی سماعت ملتوی ہو چکی ہے، جس سے سائلین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ کراچی بار ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ جب تک نہروں کی تعمیر کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔ اس صورتحال کے باعث سائلین اپنے مقدمات کے فیصلے کے لیے دربدر ہو گئے ہیں اور عدالتوں کی تالہ بندی کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی امور معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔