Welcome To Qalm-e-Sindh

کراچی: خیابانِ اتحاد پر ڈیجیٹل اسکرینز ہیک، غیر اخلاقی مواد نشر

کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے خیابانِ اتحاد روڈ پر نصب ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو نامعلوم ہیکرز نے ہیک کرکے غیر اخلاقی مواد نشر کردیا۔

عبدالستار ایونیو پر نصب اسکرینز پر چند لمحوں کے لیے غیر اخلاقی مواد چلایا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متنازع اسکرینز کو بند کردیا۔

حکام کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طور پر ڈی ایچ اے کی اہم شاہراہوں کے علاوہ شاہراہِ فیصل اور کارساز روڈ پر نصب متعدد ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد این سی سی آئی اے اور سائبر کرائم یونٹ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسکرینز کو ہیک کرنے میں ملوث عناصر کی شناخت کے لیے تکنیکی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Related Posts