Welcome To Qalm-e-Sindh

کراچی: افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، 22 ایکڑ زمین سے قبضہ چھڑا لیا گیا

کراچی میں واقع افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، جس کے دوران اب تک 22 ایکڑ سرکاری زمین سے غیرقانونی قبضہ ختم کرا لیا گیا ہے۔

یہ کارروائی ناردرن بائی پاس کے قریب واقع افغان بستی میں کی گئی، جہاں انسداد تجاوزات فورس نے 300 سے زائد غیر قانونی مکانات اور دکانوں کو مسمار کر دیا۔ انچارج اینٹی انکروچمنٹ فورس شایان انجم کے مطابق آپریشن کے دوران اب تک 280 گھروں اور 6 دکانوں کو گرایا گیا ہے۔

شایان انجم نے بتایا کہ افغان مہاجرین نے تقریباً 40 سال قبل اس سرکاری اراضی پر قبضہ کیا تھا، جبکہ یہ زمین ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کی ملکیت ہے۔ ان کے مطابق مجموعی طور پر افغان بستی کی 214 ایکڑ زمین کو تجاوزات سے پاک کرانا ہے، جس کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔

انتظامیہ کے مطابق زمین واگزار کرانے کے اس عمل کا مقصد شہری منصوبہ بندی کو بحال کرنا اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ ہے، تاکہ سرکاری زمینوں کو اصل مقصد کے تحت استعمال میں لایا جا سکے۔

Related Posts