بھارتی سُپر اسٹار کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف نے بالی ووڈ میں قدم رکھ لیا ہے اور ان کی پہلی فلم “سسواگتم خوش آمدید” کا ٹیزر حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار پلکت سمرات اور ازابیل کیف کی آنے والی فلم “سسواگتم خوش آمدید” کے ٹیزر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔ یہ فلم ایک رومانوی مزاحیہ کہانی پیش کرتی ہے جس میں دو دلوں کے درمیان محبت اور ثقافتی اختلافات کے باوجود جذبات کی خوبصورت جڑت کو دکھایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ازابیل کیف نے بالی ووڈ میں بطور مرکزی اداکارہ “سسواگتم خوش آمدید” سے انٹری دی ہے، جس میں ان کے ہمراہ پلکت سمرات بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔ فلم کی ہدایتکاری دھیرج کمار نے کی ہے اور اس کی کہانی ایک ایسی محبت کے گرد گھومتی ہے جو ثقافتی رکاوٹوں کو عبور کرتی ہے۔ فلم میں مزاح، جذبات اور ایک خوبصورت سماجی پیغام کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
فلم کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پلکت سمرات نے لکھا، “دو دل، دو ثقافتیں، ایک بے مثال محبت کی کہانی۔“
فلم کی ریلیز 16 مئی 2025 کو متوقع ہے، اور اس میں پلکت سمرات اور ازابیل کیف کے علاوہ سہیل وید، پرینکا سنگھ، آنجہانی رتوراج سنگھ، میگھنا ملک اور ارون بالی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ “سسواگتم خوش آمدید” باکس آفس پر کتنی کامیاب ہوتی ہے اور کیا ازابیل کیف اپنے بہن کترینہ کیف کی طرح بالی ووڈ میں کامیاب سفر طے کر پاتی ہیں یا نہیں۔