بھارتی سُپر اسٹار کترینہ کیف نے اپنے شوہر وکی کوشل کے نام کا ٹیٹو بنوا کر سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ اداکارہ کا یہ خوبصورت ٹیٹو ان کے بازو پر مہندی سے بنایا گیا ہے، جس میں وکی کوشل کے نام کے ابتدائی حرف “VK” کا ڈیزائن ہے۔ یہ ٹیٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، اور مداحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کردیے۔کترینہ کیف کی سوشل میڈیا پر حالیہ تصاویر میں ان کے اس ٹیٹو نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ “VK” کا مطلب وکی کوشل نہیں بلکہ ویرات کوہلی ہو سکتا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر مزاحیہ بحث چھڑ گئی ہے۔ کچھ صارفین نے تو مذاق کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا کہ کترینہ نے وکی کوشل کا نام نہیں بلکہ “وی کے” کے ساتھ اپنی محبت کی علامت بنوائی ہے۔کترینہ کیف کی یہ محبت بھری علامت ان کے مداحوں کے دلوں میں مزید جگہ بنا گئی ہے، اور سوشل میڈیا پر اس پر تبصروں کی بہار آئی ہوئی ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کترینہ اور وکی کوشل کی یہ جوڑی اور کتنے دلوں میں محبت کی لہر دوڑاتی ہے۔