ڈی جی خان کے علاقے گندہ کھوہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں ایک باپ نے اپنی 3 سالہ بیٹی پر تشدد کر کے اسے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے اپنی بیوی اور دوسری بیٹی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور وہ نشے کا عادی ہے۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے واضح نشان ہیں اور اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ بچی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر ہمیشہ ان پر تشدد کرتا رہا ہے، اور یہ پہلی بار نہیں ہے۔