سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل شاہ میر بھٹو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے عہدے سے برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق شاہ میر بھٹو کی جگہ مزمل ہالیپوٹہ کو نیا ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے تعینات کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں لیاری بغدادی کے علاقے میں پانچ منزلہ عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد حکومت سندھ نے 7 جولائی کو اُس وقت کے ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو کو معطل کر کے شاہ میر خان کو گریڈ 20 میں ڈائریکٹر جنرل کے طور پر تعینات کیا تھا۔ اب ایک بار پھر انتظامیہ میں تبدیلی کرتے ہوئے شاہ میر بھٹو کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے اور نئی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔














