Welcome To Qalm-e-Sindh

ڈیفنس فیز 4 میں ڈکیتی کے الزام میں خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات 10 دسمبر کو پیش آئی، جس دوران 3 ملزمان نے ایک رہائشی گھر میں داخل ہو کر لوٹ مار کی۔

گزری تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان گھر سے سونے کا ایک سیٹ، 4 سونے کی چوڑیاں، 4 انگوٹھیاں، ہزاروں پاکستانی روپے اور درہم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ڈکیتی میں ملوث تمام 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

Related Posts