Welcome To Qalm-e-Sindh

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کے سامنے طیب اردوان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سامنے ترک صدر رجب طیب اردوان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔اوول آفس میں صحافیوں سےگفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ اردوان ان کے قریبی دوست ہیں اور دونوں کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر اسرائیل کو ترکیہ سے کوئی مسئلہ ہوا تو وہ اسے آسانی سے حل کر سکتے ہیں، بس آپ کو تھوڑا سا معقول ہونا ہوگا۔شام میں ترکیہ کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے اردگان کو سمجھدار اور سخت لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اردوان نے وہ کر دکھایا جو 2000 سال میں کوئی نہ کر سکا۔

Related Posts