کراچی: ترجمان حکومت سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سمعتا افضال نے کہا کہ ڈمپر جلانے کے واقعات پر ماضی میں بھی گرفتاریاں ہو چکی ہیں اور حالیہ دنوں میں بھی ایسی کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے، لیکن شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا ہوگا تاکہ امن و سکون کی فضا قائم رہ سکے۔سمعتا افضال نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کو یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ فٹنس سرٹیفکیٹس کی چیکنگ کرے تاکہ سڑکوں پر غیر محفوظ اور غیر فٹ گاڑیاں نہ چلیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 250 کے قریب ہیوی ٹریفک وہیکلز فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے بند کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قانون اپنی جگہ موجود ہے اور اس پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس نہ بلائے جانے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو اس معاملے پر فوری اقدامات کرنے چاہیے۔